ایسا تو کبھی نہ تھا
Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSAدھواں دھواں سا ہے
چاہتوں میں جو آج
اے میرے ہمسفر
ایسا تو کبھی نہ تھا
ہو گئے ہیں سلسلے ایسے
اجنبی ہوں ہم جیسے
اے میرے ہمراہی
ایسا تو کبھی نہ تھا
میرا گھاؤ بھی بھر جائے گا
دنیا کی یہی ریت ہے
مگر اک لمحہ سوچنا تم
ایسا تو کبھی نہ تھا
دل و دماغ پہ چھایا ابر
چھوٹ بھی جائے کیا خبر
مگر اے جان جاں
ایسا تو کبھی نہ تھا
More Love / Romantic Poetry







