اگر یہ جان جاو تم تو میرے پاس آنا تم

Poet: M Masood By: M Masood, Nottingham

اگر یہ جان جاؤ تم
تو میرے پاس آنا تم
میری بنجر ہوتی آنکھوں میں جلتے خواب کو دیکھنا
اور اِن کا مرثیہ سُننا
اگر ایسا نہیں ممکن
تو میری زندگی کی ڈائری کو کھول پڑھنا
کہ
اِس کے ہر ورق پر آنسوؤں کی مات لکھی ہے
جو آپ سے کہہ نہیں پایا
وہ ہر وقت کی بات لکھی ہے
بدل جاو پگھل جاو
کہیں ایسا نہ ہو
یہ وقت ہاتھوں سےپھسل جاۓ
رشتہ ہی بدل جاۓ
اگر کھو گیا میں تو پھر سبھی کچھ چُھوٹ جاۓ گا
مقدر رُوٹھ جاۓ گا
تو پھر تم جان جاؤ گے
کوئی کیسے اُجڑتا ہے
کوئی کیسے بکھرتا ہے

Rate it:
Views: 946
05 Jun, 2014