اکٹھے۔۔۔ چائے پی لیتے ہیں
Poet: طارق اقبال حاوی By: Tariq Iqbal Haavi, Lahoreچلو اک کام کرتے ہیں
 اس جاتی رت کی کسی شام
 سنگ چائے پینے کا 
 کوئی اہتمام کرتے ہیں
 شاید کہ پھر نہ پلٹے
 یہ حسیں رت
 شاید کہ پھر نہ لوٹیں 
 یہ حسین پل
 باقی رہیں نہ شاید
 خوشگواریاں بھی کل
 چلو ہم خوشگوار رت میں
 کچھ لمحے جی لیتے ہیں
 ٓآﺅ جاناں کسی شام 
 اکٹھے۔۔۔ چائے پی لیتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






