اکثر مردوں کی اہم خواہشیں ہیں سات

Poet: سرور فرحان سرورؔ By: سرور فرحان سرورؔ, Karachi

ویسے تو سب کے دل میں ہیں کتنی ہی خواہشات
اکثر مردوں کی اہم خواہشیں ہیں سات

ہم تُم کہ پورے سات دن امن و اماں رہے
ٹینشن سے پاک لائف میں گُزریں بس دن و رات

ششم کہ سیلری ملے چھ اعداد میں
نہ آئیں کبھی عُسرت و تنگدستی کے لمحات

پنجُم کہ صرف پانچ دِن آفس کی دِید ہو
اس پہ بھی صرف نائین ٹُو فائیو کے ہوں اوقات

چہارم کہ چار پہیوں کی ہو پاس سواری
آرام اور سکون کی ہوتی رہے ببتات

سوم کہ تین بیڈ کا فرنشڈ گھر ملے
زیادہ کی نہ ہوس ہو فَقَط اتنی سی ہے بات

دوم کہ دو کیُوٹ سے بچوں کا ساتھ ہو
دیکھے سے جن کو شادماں ہوجائے اپنی ذات

اوّل کہ خُوش مزاج و سُگھڑ ہو بیوی ایک
شُکر و قناعت سے وہ ہر دُکھ کو دے دے مات

نیکی و وفاداری میں، سرور ہو وہ تو نیک
واللہ مثلِ جنّت ہے، گُونگی شریکِ حیات

(مرد حضرات اپنی شریکِ حیات سے معذرت کے ساتھ پڑھیں یا پھر کہیں چھُپ کر پڑھیں، خواتین اِسے نہ پڑھیں یا پھر اِس تخلیق کا اِطلاق اپنے خاوند پہ نہ سمجھیں)

Rate it:
Views: 643
27 Mar, 2013