اچھا لگا مجھے
Poet: R.K Jazeb By: R.K Jazeb, Jeddahتیرا دھیرے سے مسکرانا
اچھا لگا مجھے
اور پلو میں منہ دبانا
اچھا لگا مجھے
تیری محفل میں آ گئے
تیرے من پہ چھا گئے
پر تیرا نظر چرانا
اچھا لگا مجھے
جھلمل ستارہ آنکھیں
بے نام الجھی سانسیں
رک رک کر قدم بڑھانا
اچھا لگا مجھے
تھیں شوخیاں ھوا میں
اور مہکار تھی فضا میں
تیرا زلفؤں کو یوں لہرانا
اچھا لگا مجھے
More Love / Romantic Poetry






