اپنے آپ سے غافل اک انسان
Poet: Zahida Ali By: Zahida Ali, pakpattan sharifاپنے آپ سے غافل اک انسان
چلا جا رہا تھا اجنبی راستوں پر
قدموں کو آوارہ کئے ہوئے
دل میں اٹھے طوفان کو سنبھال کر
آنکھوں کو صحرا کئے ہوئے
نجانے کس بات پر خود سے روٹھا ہوا
وہ انسان
اپنے ہی ہاتھوں سے
اپنی ہی لاش گھسیٹ رہا ہے
خود کو ہی بے مراد کر رہا ہے
More Sad Poetry






