اپنی بانہوں میں بھر لو مناؤ مجھے
Poet: Sheikh Huma Ali By: Sheikh Huma Ali, karachiجب بھی ڈھونڈو گے چاہت تو پاؤ مجھے
کتنی صدیوں سے ہے سجنا چاؤ مجھے
روٹھ جاؤں کبھی تو مناؤ مجھے
جس طرح ٹوٹ کر میں نے چاہا تمہیں
کاش تم بھی کبھی ایسے چاہو مجھے
جیسے تم کو ستاتی ہوں پل پل صنم
کاش تم بھی کبھی یوں ستاؤ مجھے
تم سے گر میں کبھی روٹھ جانے لگوں
اپنی بانہوں میں بھر لو مناؤ مجھے
ہونٹ کھولوں مگر جب نہ کچھ کہہ سکوں
سن لو دھڑکن میری اور ستاؤ مجھے
میں نے چاہا ہے جیون سے بڑھ کر تمہیں
کاش تم بھی کبھی ایسے چاہو مجھے
More Love / Romantic Poetry







