آوارگی
Poet: مرزا عبدالعلیم بیگ By: مرزا عبدالعلیم بیگ, Hefei, Anhui, P.R. Chinaروح پیاسی ازل سے
درمیاں تاخیر کا اک دشت
وسوسوں کی یورشیں
آئینہ اور عکس میں دوری
گہری بے یقینی کے نقوش
خواب بکھرے بکھرے
ادھوری خواہشیں
تشنہ لب آوارگی
اک ہجر چار سو بکھرا
اور قدموں سے لپٹی تھکن
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم