اندھیروں میں کئی سورج اجال رکھتا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreاندھیروں میں کئی سورج اجال رکھتا ہے
وہ شخص اپنے آپ میں مثال رکھتا ہے
وہ جس کو ہر کوئی اپنا رفیق کہتا ہے
وہ شخص حسن تکلم کمال رکھتا ہے
اس کے باطن کا حسن چہرے پہ دمکتا ہے
وہ شاہ کار کچھ ایسا جمال رکھتا ہے
میں اس کی روح کی پاکیزگی پہ نازاں ہوں
وہ اپنی ذات کا ایسے خیال رکھتا ہے
اسے قدرت کی ہر اک شے عزیز ہے عظمٰی
گلوں کے ساتھ خار بھی سنبھال رکھتا ہے
More General Poetry






