انداز نرالا دیکھا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreہم نے دل لگانے کا انداز نرالا دیکھا ہے
دکھ میں مسکرانے کا انداز نرالا دیکھا ہے
رونے والی آنکھوں نے مسکرانا سیکھ لیا
انتہائے الفت کا آغاز نرالا دیکھا ہے
دل کے راز عیاں کرتا ہے آنکھوں آنکھوں میں
وائے قسمت ہم نے یہ ہمراز نرالا دیکھا ہے
وہ روٹھے تو ایک تبسم پر ہی مان جاتا ہے
پہلی بار کوئی ایسا ناراض نرالا دیکھا ہے
دل کی حالت کے جیسی دھن سنانے والا
جادو کے تاروں والا ساز نرالا دیکھا ہے
ہم نے دل لگانے کا انداز نرالا دیکھا ہے
دکھ میں مسکرانے کا انداز نرالا دیکھا ہے
More General Poetry






