ان کو یہ شکایت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے
Poet: راجیندر کرشن By: Abdul Rehman, Sialkotان کو یہ شکایت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے
اپنی تو یہ عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے
مجبور بہت کرتا ہے یہ دل تو زباں کو
کچھ ایسی ہی حالت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے
کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پہ آتے
دنیا کی عنایت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے
کچھ کہنے پہ طوفان اٹھا لیتی ہے دنیا
اب اس پہ قیامت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے
More Sad Poetry






