ان کا جب لہجہ برف دیکھتے ہیں

Poet: Samia Bashir By: Samia Bashir, Samundri

ان کا جب لہجہ برف دیکھتے ہیں
چلو ہم بھی اپنا ظرف دیکھتے ہیں

حقیقت سے نظریں بچائیں تو کیسے
مصیبت میں چاروں طرف دیکھتے ہیں

وہ لفظوں کی گتھیاسلجھانے میں مصروف
ادھر ہم بھی کرشمے حرف دیکھتے ہیں

وہ ناؤ نہ ڈوبے جو صحرا میں ہو
ہم تو ایسے ہی معجزے صرف دیکھتے ہیں

نا قابل کوئی ہے نہ لائق کوئی ہے
بس اس کی عطا کا شرف دیکھتے ہیں
 

Rate it:
Views: 667
02 Aug, 2013