اللہ کا نام لے کر شروع کرو ہر کام

Poet: UA By: UA, Lahore

اللہ کا نام لے کر شروع کرو ہر کام
دن کا آغاز اچھا ہو او ر اچھا ہو انجام

راہوں کی دشواری سے گھبرا کے پسپا نہ ہونا
ہمراہی آگے بڑھتے جانا، ہو صبح یا ہو شام

عزم و ہمت کا پیکر بن کے سوئے منزل چلو
حاصل کی تمنا دل میں ہے تو چلتے رہو مدام

راہیں سہل ہو جائیں گی تم بڑھتے رہو ہر گام
لے کے اللہ کا نام بس تم کرتے جاؤ اپنا کام

اللہ کا نام لے کر شروع کرو ہر کام
دن کا آغاز اچھا ہو او ر اچھا ہو انجام
 

Rate it:
Views: 334
05 Jun, 2014