الزام لگانے والوں کو بھولا نہیں جاتا
Poet: UA By: UA, Lahoreالزام لگانے والوں کو بھولا نہیں جاتا
باتیں بنانے والوں کو بھولا نہیں جاتا
الزام لگانے والے خود بھی معصوم نہیں
الزام ہٹانے والوں کو بھولا نہیں جاتا
یہ داغ لگانے والے خود بھی بےداغ نہیں
پر داغ مٹانے والوں کو بھولا نہیں جاتا
جال بچھانے والے فراموش ہو جائیں گے
پر جان چھڑانے والوں کو بھولا نہیں جاتا
ہاتھ چھڑانے والوں کا کیا ذکر کریں عظمٰی
ہاں ساتھ نبھانے والوں کو بھولا نہیں جاتا
More General Poetry






