الزام تیرگی کے سدا اس پہ آئے ہیں
Poet: کامران غنی صبا By: Hassan, Sialkotالزام تیرگی کے سدا اس پہ آئے ہیں
جس نے چراغ اپنے لہو سے جلائے ہیں
شاید اسے ہماری انا کا گماں نہ تھا
ہم تشنگی پٹک کے سمندر سے آئے ہیں
یہ دل کشی ثبوت ہے اے جان شاعری
پھولوں نے رنگ تیرے لبوں سے چرائے ہیں
حیراں ہے وہ بھی وسعت پرواز دیکھ کر
جس نے ہماری فکر پر پہرے بٹھائے ہیں
ترک تعلقات پہ وہ بھی تھے غم زدہ
اور ہم بھی اپنی ذات سے جنگ ہار آئے ہیں
اب نام کیا بتاؤں کہ غم کس کا ہے صباؔ
آنکھیں مری ضرور ہیں آنسو پرائے ہیں
More Sad Poetry






