الجھن سی ہونے لگی ہے مجھے اپنی ذات سے
Poet: zahida ali By: zahida ali, pakpattan sharifالجھن سی ہونے لگی ہے مجھے اپنی ذات سے
ہر اک کردار سے ہر اک بات سے
چہرے ہیں معصوم فرشتہ دل ہیں پتھروں جیسے
اٹھ رہا ہے جی اب تو کائنات سے
وعدہ کر کے ایفا کرنا نہیں آتا
مکر جاتے ہیں لوگ اپنی ہر بات سے
یادوں کی باز گشت اب تک سنائی دیتی ہے
پیچھا چھڑاؤں کیسے ان توہمات سے
More General Poetry






