اقرار کی صورت میں کہیں انکار کی صورت میں
Poet: ISHTIAQ KAZMI By: WAQAS SHAH, RAWALPINDIاقرار کی صورت میں کہیں انکار کی صورت میں
ہم پیتے رہے یارو میخار کی صورت میں
الفت کے نشے میں فقط یہی ہوش ہے قائم اپنا
تمہی آ کے سنبھا لو گے ہمیں اغیار کی صورت میں
میرے پاس اگر تم اور تھوڑی دیر ٹھہر جاتے
یہ حشر بھی رک جاتا انتظار کی صورت میں
اس عشق نے ہمیں کتنے آداب سکھا ڈالے
ہم جھکتے گئے یار پیروکار کی صورت میں
اک بار مجھے تم نے کبھی دل سے پکارا تھا
وہ آتی ہے صدا اب بھی بہار کی صورت میں
ہوئی ہم سے خطا اتنی اسے اپنا سمجھ بیٹھے
اشتیاق تمہیں دوست ملا کیسا تختہ دار کی صورت میں
More Love / Romantic Poetry






