Add Poetry

اف ری محبت ہائے جوانی

Poet: Khumaar Barabankvi By: Bakhtiar Nasir, Lahore

ہجر کی رت غمگین فضائیں
اف ری محبت ہائے جوانی

جینے کے دن مرنے کی دعائیں
اف ری محبت ہائے جوانی

وعدہ کی شب خاموش فضائیں
دل میں خلش وہ آئیں نہ آئیں

در پہ نگاہیں لب پہ دعائیں
اف ری محبت ہائے جوانی

نور میں ڈوبی ہوئی راتیں
چاہ کے قصے پیار کی باتیں

گرم تنفس سرد ہوائیں
اف ری محبت ہائے جوانی

مہکی ہوئی گلشن کی فضائیں
بہکی ہوئی ساون کی ہوائیں

ہاتھ میں ساغر سر پہ گھٹائیں
اف ری محبت ہائے جوانی

کوچے سے انکے روٹھ کے آنا
آتے ہی لیکن پھر وہیں جانا

یاد ہیں وہ بھی اپنی ادائیں
اف ری محبت ہائے جوانی

رخصت جاناں ایک قیامت
اس پہ قیامت مجھ سے اجازت

آنکھ میں آنسو لب پہ دعائیں
اف ری محبت ہائے جوانی

ہم تھے خمار اور پہلوئے جاناں
بس میں تھی جیسے گردش دوراں

کاش وہ دن اب یاد نہ آئیں
اف ری محبت ہائے جوانی

Rate it:
Views: 597
27 Jan, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets