اسےدیکھ کربری طرح دھڑکتا ہےدل

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

اسے دیکھ کر بری طرح دھڑکتا ہے دل
بڑٰی مشکل سے پھر سنبھلتا ہے دل

ایک اسی کا ہو کر ہی رہ گیا ہے
کسی اور کو دیکھ کر نہ دھڑکتا ہےدل

اس کی جدائی میں جب روتا ہوں
میری حالت دیکھ کر ہنستا ہےدل

زندگی کے بدلے کوئی دل دےدے
ایسےمیں تو بڑا سستا ہے دل

Rate it:
Views: 321
25 Nov, 2015