اس کے سوا

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

 اس کہ سوا آنکھوں میں کیارکھتےہیں
ان میں تیری صورت بسا رکھتے ہیں

زمانےمیں ان کی تشہیرنہیں کرتے
زخموں کو سینےمیں چھپارکھتےہیں

جو دردملتےہیں تیری الفت میں جاناں
انہیں سدادل سے لگا رکھتے ہیں

محفل میں تیرانام لب پہ آنےنہ پائے
یہ بات دل کو سمجھا رکھتے ہیں

Rate it:
Views: 523
06 Aug, 2014