اس محفل میں کیا جانا
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamہم جیسے کتنے پھرتے ہیں
جن کا کوئی قدردان نہیں
اس محفل میں کیا جانا
جہاں فنکار کی پہچان نہیں
کئی محفلوں میں تو بےپر
کبوتر اڑائے جاتے ہیں
مسکہ لگا کر لوگ چنے
کے جھاڑ پہ چڑھائے جاتے ہیں
اب تو اندھوں میں کانے
سردار نظر آتے ہیں
بزم سخن میں باذوق صرف
دو چار نظر آتے ہیں
جنہیں کچھ آتا نہیں انہیں
بھی لکھنے کا ٹھرک ہے
ایسےلوگوں کی بدولت
آدب کا بیڑہ غرق ہے
تلخ حقیقت کو نظم کی
صورت پیش کرتا ہوں
کسی کی دل آزاری نا ہو
اس بات سےڈرتا ہوں
سچ بات کہتے ہوئےمیں
کبھی گبھراتا نہیں
اسی لیے اصغر کئی
لوگوں کو بھاتا نہیں
More General Poetry






