اس لیے میرا گھونسلہ نہیں تھا کہ درختوں سے رابطہ نہیں تھا
Poet: عبیداللہ عبدی By: عبیداللہ عبدی, Lahoreاس لیے میرا گھونسلہ نہیں تھا
کہ درختوں سے رابطہ نہیں تھا
بیچ رستے میں چھوڑنے والے
مجھ کو منزل کا کچھ پتہ نہیں تھا
میری تنخواہِ زندگی میں سبھی
صرف آہیں تھیں، قہقہہ نہیں تھا
یہ بچھڑنے کی وجہ تھی اس کے
دینے کو کوئی واسطہ نہیں تھا
پہلے پہلے سبھی مخالف تھے
کیونکہ تنہا تھا، قافلہ نہیں تھا
رب کی جانب میں لوٹا تو عبدی
شکوے تھے صرف، شکریہ نہیں تھا
More Sad Poetry






