ارمانوں کی اک بستی

Poet: pakeeza By: UMAR SHAHZADA, GUJRANWALA

ارمانوں کی اک بستی تھی
میرے دل میں جو کبھی بستی تھی

اس کو میں نے سجایا تھا
اور حسین بنایا تھا

کبھی کسی کی چاہت سے
تو کبھی کسی کی نفرت سے

اس میں اک حصہ تھا
تیری بھی اُلفت کا

اُس کو تُو نے مٹا دیا
اور مجھ کو تُو نے رُلا دیا

ارمانوں کی اک بستی تھی
میرے دل میں جو کبھی بستی تھی

Rate it:
Views: 719
01 Apr, 2008