ارادہ
Poet: kanwal naveed By: kanwalnaveed, Karachiدیکھا تھا ہم نے صدا ستاروں کو ہی
دوست چاند کایونہی نہیں ہے بنا جاتا
ہم بےکار کے خواب نہیں دیکھا کرتے
ارادوں کو پورا کرنے کا بھی ہے ارادہ
آگ بھی گلزار بن جاتی ہے اس کے لیے
آزمائشِ قدرت کو یقین سےجو ہے آزماتا
چنی ہے راہ تو پھر اس پر یقین سے چل
ارادہ پختہ ہو تو انسان کیا نہیں ہے پاتا
علم کاشہرہو گا دل تیرا، اگر پاک رہے
حکمت کا ہر ذرہ پاکیزگی میں ہے سماتا
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم