اداسی دل پہ یوں چھائی ہوئی ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreاداسی دل پہ یوں چھائی ہوئی ہے
زندگی جیسے کمہلائی ہوئی ہے
نظاروں سے مسرت یوں ہے عنقا
نظر ہی جیسے دھندلائی ہوئی ہے
قلم بھی چلتے چلتے تھم گیا ہے
تخیل میں کمی آئی ہوئی ہے
بدن بے جان سا ہونے لگا ہے
روح بھی جیسے ترسائی ہوئی ہے
نظارے روٹھے روٹھے لگ رہے ہیں
نظر سے جیسے لڑائی ہوئی ہے
اداسی دل پہ یوں چھائی ہوئی ہے
زندگی جیسے کمہلائی ہوئی ہے
More Sad Poetry






