اداس آنکھوں کو تیرے ساتھ کا اب انتظار نہیں ہو تا.

Poet: Maria Riaz By: Maria Ghouri, Haroona Abad

اب تو خود کے دل پر بھی اعتبار نہیں ہوتا
یہ سب جھوٹے ناطے ہیں اس جہاں میں پیار نہیں ہوتا

کتنا بھی سمجھا لیں، خود کو اور اپنے دل کو
ساگر کا اک قطرہ کبھی ساگر نہیں ہوتا

عمر گذر رہی ہے، تیری چاہت کی حسرت لیے
تقدیر کے فیصلے پر کسی کا اختیار نہیں ہوتا

بہہ جاتے ہیں اشک موتی اک اور غم کی راہ لیے
اداس آنکھوں کو اب تیرے ساتھ کا انتظار نہیں ہوتا

Rate it:
Views: 519
15 Aug, 2012