احساس ضبط

Poet: Arif Raja By: mohammed arif raja, Madinah

ہم تو احساس ضبط کے پابند تھے مگر
اس کی وفا کے ڈھنگ سے برباد ہو گئے ہیں

جس کی خلش میں ہم یہاں تڑپے خوشی خوشی
ہم سے بچھڑ کے وہ کہیں آباد ہو گئے ہیں

ہم دہر و حرم کی سوچ میں ڈوبے رہے مگر
وہ ہر قفس کو توڑ کے آزاد ہو گئے ہیں

ہم کو بقائے بخت سے کچھ بھی تو نہ ملا
سب لوٹ کے وہ ہم سے نا شاد ہو گئے ہیں

تحت جنوں کی ہر طلب خوش رنگ تھی مگر
عقل جہاں میں پہنچ کر نا ساز ہو گئے ہیں

شرف وصل جو ہو تو کہہ دیں گے باد بار
سب کچھ گنوا کے ہم ھی گنہگار ہو گئے ہیں

Rate it:
Views: 627
18 May, 2011