احساس جگاتے ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

احساس جگاتے ہیں
ہر بات بتاتے ہیں

اپنا دل بہلانے کو
میرا دل جلاتے ہیں

دل کی لگی کو
دل لگی بتاتے ہیں

جانتے ہیں مجھے
لیکن آزماتے ہیں

میں روٹھ جاؤں
تو مسکراتے ہیں

پہلے خفا کرتے ہیں
پھر مناتے ہیں

جھوٹا غصہ کرتے ہیں
سچا پیار جتاتے ہیں

احساس جگاتے ہیں
ہر بات بتاتے ہیں

Rate it:
Views: 323
21 Oct, 2014