اتنا سا کام میرے ۔۔۔۔

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

اتنا سا کام میرے مہرباں کر دو
میرے درد کا کوئی درماں کردو

تیری جدائی کہیں مجھےمارنہ ڈالے
میرے جینے کا کوئی ساماں کردو

محبت کی بھیک میری جھولی میں ڈال کر
میری تمام مشکلیں آساں کر دو

میں تمیں اپنا بنانا چاہتا ہوں
تم بھی اپنا مدعا بیاں کر دو

اپنے سچے پیار کی دولت دے کر
اصغر جیسےمفلس کودھنوان کردو

Rate it:
Views: 275
05 Mar, 2016