اتر گئے جو ہم تیرے دِل سے

Poet: UA By: UA, Lahore

اتر گئے جو ہم تیرے دِل سے
چلے جائینگے تیری محفل سے

ہمیں دِل سے نکالنے کے بعد
رہو گے تم بھی مگر بے کل سے

ہمارے جیسا کہاں پاؤ گے
کہ ہیں نایاب ایسے پاگل سے

جو زخم کھا کے مسکراتے ہیں
وہی ہم ہیں جناب گھائل سے

کیوں ٹوٹ کر نہیں برس جاتے
ہوا یہ پوچھنے لگی سوال بادل سے

Rate it:
Views: 1361
25 Oct, 2016