Add Poetry

اب کے آؤ گے جانا ں !

Poet: Rukhsana Kausar By: Rukhsana Kausar, Jalal Pur Jattan, Gujrat

اب کے آؤ گے جانا ں
تو دور نہ جانے دیں گے تجھے
کہ اپنی ہر سانس میں بسا لیں گے
تو آئے گا تو سنواریں گے خود کو
روپ مہکے گا میرا تیرے لمس کی شدت سے
بہت پیا ر سے سنبھالیں گے تجھ کو خود میں
جیسے کے صنم کا پہلو اور گلاب
دل کے رخسار پر تیری سانسوں کی خوشبو اُتار لیں گے
تو آبھی جا اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہ میرا ہر لمحہ بس تیر ا ہی ہونا چاہتا ہے
تیرے انتظار میں یہ سرد شامیں گزر نہ جا ئیں کہیں
میرے ٹھٹھرتے ہا تھ تیرے ہا تھو ں کی حدت چاہتے ہیں
میں جان چکی ہو ں تو ہے درخشاں حیات میری
تیری صورت خزاں کو ٹال رکھے گی
عالمِ بہار کو زندہ رکھے گا وجود تیرا
تو جو آن ملے اک بار ۔۔۔۔۔۔۔
میری تقدیر سنور جائے گی
تجھے خود میں یو ں پیوند کر لوں گی
کہ جیسے ریشم، اطلس اور کمخواب میں بُنے ہوئے لفظ
تم آجاؤ تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بتلائیں گے تجھ کو
کہ فقط تجھ کو ہی چاہا ہے،تجھی کو پوجا ہے
میرے واسطے تیری دلکش آنکھوں کے سوادنیا میں رکھا کیا ہے
تو جو آن ملے تو پھر جنت کی طلب کیا ہے
 

Rate it:
Views: 545
08 Apr, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets