آنکھوں کی زبان

PoetZunairah Arif Submitted byZunairah Arif
Text size

میری آنکھوں سے تھا حالِ دل بیاں،
میری نظروں سے تھا رازِ دل افشا

تھی رقم میرے اشکوں پہ وہ داستاں،
ان لمحوں کی جو تھے مجھ پہ گراں

میری چشم نم سے تھا وہ درد عیاں
جسے رکھا تھا سینے میں اب تک نہاں

میری بولتی نگاہوں کو نہ کوئی سمجھ سکا
شاید دیدۂ سخن سے تھےسب ناآشنا

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied