آنکھوں سے مدعا بیاں ہو گیا
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aآنکھوں سے مدعا بیاں ہو گیا
سفر زندگی کا آساں ہو گیا
میری ہستی کا تھا جو دشمن کبھی
اچانک وہ پھر سے مہرباں ہو گیا
وہ لمحہ تھا جو توں نے گزارا کہیں
طبعیت پہ وہ میری گراں ہو گیا
اک قطرہ تھا دل کے نہاں خانے میں
وہ اشک پھر آنکھوں سے رواں ہو گیا
محو حسرت ہی رہے آئینے کو دیکھتے
کھلا پھول جو چہرے پہ خزاں ہو گیا
More Love / Romantic Poetry







