آرزو میں اتر کے دیکھیں گے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

آرزو میں اتر کے دیکھیں گے
آج ہم بھی سنور کے دیکھیں گے

آؤ کرتے ہیں پیار کا وعدہ
پھر محبت میں مر کے دیکھیں گے

جانے کتنے یہ آفتاب یہاں
زندگی کی سحر کے دیکھیں گے

تیرے گاؤں کی شام کے منظر
بامِ دل پر ٹھہر کے دیکھیں گے

چاند نکلے تو یاد کے جلوے
شب کو پچھلی پہر کے دیکھیں گے

آج لکھتے ہوئے غزل وشمہ
آنسوؤں سے گزر کے دیکھیں گے

Rate it:
Views: 370
13 Jan, 2016