آئینے میں خود کو پہچان نہیں پاتی ہوں

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabia

آئینے میں خود کو پہچان نہیں پاتی ہوں
جو ہجرے غم ہیں ُاسے مٹا نہیں پاتی ہوں

جو بچھڑ گیا ہیں ہم سے موسم کی طرح
اس بھچڑے ساتھی کو ڈھونڈ نہیں پاتی ہوں

جاناں ! رکھتی ہوں خود کو مصروف کاموں میں
پر تیری یاد کو سینے سے ہٹا نہیں پاتی ہوں

کیا ! ہماری خطا تھی ، یا قسمت کی الجھ گئی ہوں
اس سوچ میں کہ خود کو سلجھا نہیں پاتی ہوں

کیا واقعی ہم حقدار تھے ان دکھوں کے لکی
کہ اب دعاؤں میں اپنے لیے ہاتھ اٹھا نہیں پاتی ہوں

Rate it:
Views: 484
12 Jul, 2011