آؤ گلے پیار سے لگ جاتے ہیں

Poet: نعمان صدیقی By: Noman Baqi Siddiqi, Karachi

جیت کے پیچھے تو بھاگے ہیں اک عمر
آو اب گلے ہار سے لگ جاتے ہیں

چھوڑو گلے شکوے اور غمِ دنیا
آو اب گلے پیار سے لگ جاتے ہیں

اس سے پہلے کہ کوئ اور لگاے نعمان
ہم خود ہی دیوار سے لگ جاتے ہیں
 

Rate it:
Views: 606
20 Nov, 2019
More Love / Romantic Poetry