My New Born Lovely Daughter
Poet: Rana Nawaz Shahid By: Rana Nawaz Shahid, Karachiمسکان زہرہ کی پیدائش کی خوشی میں
مسکان ہے دنیا میں آئی
خوشیوں کا اک تحفہ لائی
پھول سی بچی پیاری پیاری
ماں بھی اس پر صدقے واری
بچی کیا ہے نعمت ہے
اللہ کی یہ رحمت ہے
جلدی جاگے جلدی سوئے
ماں چمکارے جب وہ روئے
کیوں نہ خوش ہوں سب گھر والے
خوشیوں کے ہیں ڈھنگ نرالے
مسکان زہرہ اس کا نام رکھا ہے
سب نے اس کو پیار کیا ہے
شاہد کی ہے رب سے دعا
مسکان پھولے پھلے سدا
More General Poetry







