ڈھونڈتی پھرتی ہوں جینے کا سہارا کوئی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachi

ڈھونڈتی پھرتی ہوں جینے کا سہارا کوئی
نام لیوا ہو کہیں اب تو ہمارا کوئی

زیست تنہا سی گزاری ہے اداسی اوڑھے
زندگی ایسی بھی کرتا ہے گوارہ کوئی

اپنی الفت کا میں اظہار تو کردوں صاحب
مجھ کو اقرارِ کا مل جائے اشارہ کوئی

آپ کے شعروں نے اک آگ لگا دی دل میں
اور دامن بھی جلا دے نہ شرارہ کوئی

جانے کیوں یاد وہ آ جاتا ہے وشمہ جب بھی
شام کے بعد چمکتا ہے ستارہ کوئی

Rate it:
Views: 238
03 Jul, 2024