"ڈسپلے پکچر"
Poet: dr fakhar abbas By: dr fakhar abbas, Lahoreسردیوں کی فوٹو کو
 گرمیوں میں دیکھیں تو
 بے سبب سی گھبراہٹ
 اک عجیب الجھن سی
 آدمی کو ہوتی ہے
 خواہ مخواہ پسینہ سا
 کوٹ یا سویٹر کے 
 عکس سے ٹپکتا ہے
 دیکھتے ہی کوئی بھی
 کر کرا سا ہوتا ہے
 سردیوں کی فوٹو کو
 گرمیوں کے موسم میں
 دیکھنا مصیبت ہے
 پھر بھی آپ دیکھیں تو 
 آپ کی محبت ہے۔
  
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 