غموں کو اگر ہم سے دل لگی نہیں ہو گی

Poet: M Masood By: M Masood, Nottingham

 غموں کو اگر ہم سے دل لگی نہیں ہو گی
ہمیں یقین ہے کہ پھر شاعری نہیں ہو گی

تمھاری یاد کے دل میں چراغ جلتے ہیں
یہ بُجھ گئےتو یہاں روشنی نہیں ہو گی

ہم نے تو تمام عمر گزاری ہے آبیاری میں
مگر یہ شاخ تمنا کبھی میری نہیں ہو گی

میں تو راہ حق کا ہی مسافر ہوں مسعود
میرے دُکھوں میں زرا بھی کمی نہیں ہو گی

Rate it:
Views: 569
05 Jun, 2014