دل بنا کے ساحل پر لکھا جو تیرا نام
Poet: M.Taha Ahmed By: M. Taha Ahmed, Rawalpindi دل بنا کے ساحل پر لکھا جو تیرا نام
 لہروں نے سکھایا مجھے محبت کا انجام
 
 خمارِ بادہ ،نگاہِ نرگس ،نوائے بلبل کسی نے بولا
 دل میں اس وقت کچھ نہ آیا یاد بس ترا خرام 
 
 طوفانوں سے گر جاتے ہیں شجرِ تن آور بھی
 تو سمجھا تیری محبت کو مل سکے گا یہاں دوام 
 
 ٹکڑے اپنے چن رہا تھا کہ ایکدم یوں بکھر گئے 
 اِدھر اُدھر جب نظر پڑی تو نازل ہو چکی تھی شام
 
 میں تشنہ گزر جو بیٹھا سرِ بازار تجھ سے ہو کر
 رسوا ہوا میں ساقی پی کے تیری آنکھوں کا جام 
 
 سو عیب گنوا دیے میری زرا سی تلخ کلامی پہ 
 طٰہٰ ورنہ کبھی ہوتا تھا شیریں سخن تیرا کلام
More Love / Romantic Poetry






