بات ایسی بھی کیا ہوئی اب کے

Poet: By: washma khan washma, pakistan

بات ایسی بھی کیا ہوئی اب کے
زندگی جیسے رُک گئی اب کے
کاجلوں سے پھوار گرتی ہے
شام کتنی ہے سرمئی اب کے
پھر اُسی بزمِ غم میں جانا ہے
کوئی پوشاک ہو نئی اب کے
صرف دِل کے معاملات نہیں
اور بھی درد ہیں کئی اب کے
آس کیا ہو کسی کے آنے کی
آسماں سے کہاں کوئی اب کے
سب بضد ہیں تو مان لیتے ہیں
اچھا اچھا ، چلو بھئی اب کے
پہلے یوسف زئی کے باغ میں تھی
ہے ملالہ جہاں زئی اب کے

Rate it:
Views: 461
17 Nov, 2012
More Love / Romantic Poetry