پیارے شیخ

Poet: Talib By: Talib, Islamabad

 عشق کے کھیل نرالے دیکھے
زمیں پر چاند ستارے دیکھے

بارش کی ہر بوند پر ہم نے
دل و جگر کے پارے دیکھے

سرد ہوا کے جھونکے میں بھی
دوری کے انگارے دیکھے

عشق کے عجب نظارے دیکھے
سمٹتے دو کنارے دیکھے

خواب میں اے پیارے شیخ
تھامے ہاتھ تمھارے دیکھے

Rate it:
Views: 415
18 Aug, 2015
More Life Poetry