ضربِ عضب

Poet: Ahber By: Ghulam Muhy ud Din, Lahore

میرے مُلک کے فوجی جوان
میری سرحدوں کے مُحافظ
ہمارے لئے جان نثار کرنے والےہمارے بھائی
ہماری خاطر دُشمن کی صفوں میں گھُس کر
اُ ن کا قلع قمع کرنے والے غازی
جنگلوں ، پہاڑوں ، سمندروں ،فضائوں میں میرے اللہ کے نمازی
اے فرشتو نُور برسائو
میرے مُجاہد جان ہتھیلی پر لئے
مُلک و قوم کی عزت آبرو بچانے نکلے ہیں

Rate it:
Views: 743
15 Jun, 2014