دل نشیں وہ سفر نہیں میرا
Poet: معین فخر معین By: معین فخر معین, karachi دل نشیں وہ سفر نہیں میرا
تو اگر ہم سفر نہیں میرا
چل سکو ساتھ میرے تو چلنا
کہیں چھاؤں سفر نہیں میرا
منزل شوق کا وہ جنو ں ہے
اک راہ پر بسر نہیں میرا
کیوں تنے ہوئے ہیں ابرو ترے
دشمن جاں اگر نہیں میرا
بے وفاؤں کے ہوئے چرچے بہت
کسی لب پر ذکر نہیں میرا
ہم پیام بر محبتوں کے ہیں
نفرتوں کا نگر نہیں میرا
شہر جاناں میں جانا کیا اب دل
کوئی واں منتظر نہیں میرا
اس راہ پر معین رواں ہوں جہاں
کوئی سایا شجر نہیں میرا
More Love / Romantic Poetry






