تونے ہر سمت جو حاصل یہاں شہرت کی ہے
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا تونے ہر سمت جو حاصل یہاں شہرت کی ہے
سچ تو یہ ہے کہ مرے سر کی بدولت کی ہے
اس نے خاموش نگاہوں سے مرا نام لکھا
جب بھی دنیا نے کوئی اس سے شکایت کی ہے
میں بھی نادم تھی اسے پیار میں ہیرا کہہ کر
وہ بھی سمجھا تھا کوئی پھر سے عنایت کی ہے
جس کو آنکھوں میں اتارا تو ہوا وہ روشن
اس نے بس حسن کی شمع سےمحبت کی ہے
اے مرے پاؤں کے چھالو مرے ہمراہ رہو
میں نے ہر گام تمہاری ہی وکالت کی ہے
میری تاریک شبوں میں ہے اجالا ان سے
چاند تاروں نے سدا میری رفاقت کی ہے
اس سے اب عہدِ وفا باندھ کے تم نے وشمہ
کیوں زمانے کے اصولوں سے بغاوت کی ہے
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم