یہ تو ممکن نہیں کہ من دیکھو

Poet: azharm By: Azhar, Doha

یہ تو ممکن نہیں کہ من دیکھو
آدمی کا مگر سخن دیکھو

کوئی گُل چیں یہاں سے گزرا ہے
اُجڑا اُجڑا سا ہے چمن دیکھو

آگ بھڑکے گی ایک دن لازم
میرے سینے میں ہے اگن، دیکھو

ان کی گفتار پر نہیں جانا
ان کا کردار، ان کا فن دیکھو

عشق کا کام ڈوب جانا ہے
حسن والوں کا حسن ظن دیکھو

موت سے کیا مجھے ڈراو گے
باندھ رکھا تو ہے کفن دیکھو

ہاں، گُھٹن ہے، چَہَار سو اظہر
چل پڑے گی ابھی پَوَن دیکھو

Rate it:
Views: 2112
10 May, 2012