ہنستے ہنستے رو پڑتی، اور روتے روتے ہنستی ہے ميری موم كی گڑيا..

Poet: Neelam By: Neelam, Lahore

نازک سی اور چنچل سی معصوم سی كومل موم كی گڑ يا
اک عاشق مزاج مورت پر مرتی ہے ميری موم كی گڑي

ٹک ٹک ، ٹک ٹک اس پتھر كو ديكھتی رہتی، كچھ نہ كہتی،
ہنستے ہنستے رو پڑتی، اور روتے روتے ہنستی ہے ميری موم كی گڑي

تسبيح كے ہر دانے پر ورد اسی كا كرتی ہے، دم بھرتی ہے
پھر اپنے اس كفر پر پھوٹ پھوٹ كر روتی ہے ميری موم كی گڑي

بے رخی كی آندھی، جدائی كے بادل، درد گھٹائيں، ہجر كا موسم،
اداس رتوں ميں سب سے چھپ كر ہر موسم كو سہتی ہے ميری موم كی گڑي

گردش حالات سے لڑتی ، كب ہجر كے مرض سے شفا پائے گی
تپتی ياد كے سور ج ميں پل پل جلتی ہے ميری موم كی گڑي

Rate it:
Views: 787
30 Aug, 2014