ہم وه بزدل نہیں یلغار سے ڈر جائینگے
Poet: unknown By: Faizan, Quettaہم وه بزدل نہیں یلغار سے ڈر جائینگے
تم نے سمجھا كہ ہم تلوار سے ڈر جائینگے
سینکڑوں حملہ آورں کو چٹکیوں میں پھینک دیں
تم نے کیا سمجھا كے اک وار سے ڈر جائینگے
ہم نے خود اپنے لہو سے ہی تو سینچا ہے وطن
تم نے سمجھا كے ہم ہتھیار سے ڈر جائینگے
تمام زخم كے بدلے حساب لینگے تیرا
تم نے سمجھا كے ہم دہتکار سے ڈر جائینگے
ہم جب زباں چلائیں تو تلواریں چُپ رہیں
تم نے سمجھا كے ہم پھٹکار سے ڈر جائینگے
پتھر چلانے والوں ذرا بند کرو یہ کھیل
تم نے سمجھا كے ہم دو چار سے ڈر جائینگ
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم