ہم جی رہےہیں دیواروں سے سر پھوڑ کر

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

تم تو چل دیئے ہمارا نازک سادل توڑ کر
ہم جی رہے ہیں دیواروں سےسرپھوڑ کر

اب تو ان میں آنسو بھی نہیں رہے
روتے رہتے ہیں آنکھوں کو نچوڑ کر

ہم تیرےغموں سے دوربھاگتےہیں
وہ پھر بھی پکڑ لیتےہیں ہمیں دوڑکر

اب ہم سے اور راہ و رسم نہ بڑھائیے
ابھی فارغ ہوئے ہیں دل کہ ٹکڑےجوڑکر

ہم نے تو اپنی زندگی تمہارےنام کردی
تو بھی چلی آ اپنا سب کچھ چھوڑ کر

Rate it:
Views: 506
11 Apr, 2014